سوشل ایشوز

آئی جی پنجاب نے ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کرنے پر کانسٹیبل شہزاد عباس کو مبارکباد

پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار' کانسٹیبل شہزاد جیسے محنتی اور ہونہار نوجوان پنجاب پولیس کا فخرہیں : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(کھوج نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی ) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ایم بی بی ایس کے لئے کوالیفائی کرنے پر ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس کو نہ صرف مبارکباد دی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس نے بھائی کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے شاندار اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس کی حوصلہ افزائی کے لیے سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا۔

آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شہزاد عباس کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباددیتے ہوئے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہاکہ کانسٹیبل شہزاد جیسے محنتی اور ہونہار نوجوان پنجاب پولیس کا فخرہیں جو دیگر اہلکاروں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ کانسٹیبل شہزاد کو تعلیمی کیریئر میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔کانسٹیبل شہزاد نے اے آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ڈاکٹر عمارہ شیرازی سے بھی ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button