سوشل ایشوز

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوام کے لیے کب کھولا جائے گا؟صوبائی وزیر نے خوشخبری سنا دی

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انشا اللہ دسمبر 2025 تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

لاہور(کھوج نیوز)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی سائٹ پر پہنچ گئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران و کنٹریکٹرز نے جاری پیش رفت بارے بریفننگ بھی دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انشا اللہ اس کارڈیالوجی ہسپتال کو بروقت مکمل کروائیں گے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور سے پنجاب کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انشا اللہ دسمبر 2025 تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button