سوشل ایشوز

پتنگ بازی کی ممانعت پر آئی جی پنجاب کا والدین کے لیے اہم پیغام

پنجاب میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں:آئی جی پنجاب

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1200 ملزمان گرفتار، 1142 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 75ہزار 700 سے زائد پتنگیںاور 2600 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد،اور اس کے علاوہ 840 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 350 ملزمان گرفتار، 351 مقدمات درج، 17700 سے زائد پتنگیں، 552 ڈور چرخیاں برآمدکی گئی ہیں۔گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار، 11866 مقدمات درج کیے گئے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔انھوں نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button