سوشل ایشوز

خواجہ سلمان رفیق کا چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا دورہ، انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے' چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پنجاب کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے

فیصل آباد (کھوج نیوز) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال فیصل آبادکا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محکمہ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کے دورہ میں ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب بھی ہمراہ تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو میڈیکل سامان، ایچ آر، ری ویمپنگ و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کو مکمل فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیف منسٹرز فری ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پنجاب کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button