سوشل ایشوز

عوام کے لیے خوشخبری ،کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔

اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔

وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button