تجاوزات کا خاتمہ، ڈی سی لاہور کا سخت ایکشن، ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں
شہر بھر میں صفائی میکانزم بہتر و تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائیاں، 15 ریڑھیاں ضبط،120 ٹن کچرا کی صفائی، 20 مویشیوں و 30 جھگیوں کا انخلاکروا گیا

لاہور(کھوج نیوز) شہر بھر میں صفائی میکانزم بہتر اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائیوں کے متعلق ڈی سی لاہور نے سخت ایکشن لیا لے جس کے بعد تمام ملازمین اور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے روزانہ کی بنیاد پر صفائی و تجاوزات آپریشنز جاری کیا ۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ شہر بھر سے بینرز، پوسٹرز اور اسٹریمرز ہٹا دئیے گئے اور غیر قانونی درخت کاٹنے والوں کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے کاٹے ہوئے درخت ضبط کر لیے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا کام مکمل کروایا گیا’ دورانِ صفائی آپریشن، عالیہ ٹان نالے سے 120 ٹن کچرا نکالا گیا، لاہور: رہائشی علاقوں سے 20 مویشی متبادل جگہوں پر منتقل کئے گئے ہیں اور جھگیوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کر کے 30 جھگیاں ہٹا دی گئیں۔ سید موسیٰ رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی و تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں کیونکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کلین مشن مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیںاور کلین مشن مہم کا مقصد لاہور کے مکینوں کو صاف و ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے



