سوشل ایشوز

میو اسپتال میں افسوسناک واقعہ، 3نرسوں سمیت 12افراد زخمی

میواسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں: اسپتال انتظامیہ کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے میو اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3نرسوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ خاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے میواسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 12 افراد سوار تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لفٹ پرانی اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گری، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button