سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں کمی ،نئی قیمت بھی سامنے آگئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے

کراچی(کھوج نیوز)ملک میں گزشتہ کئی روز سے سو نے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونیکی قیمت 438 روپے کم ہوکر 2 لاکھ57 ہزار 201 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونیکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 857 ڈالر فی اونس ہے۔