عوام کی رہنمائی کے لیے سائن بورڈ کی تنصیب کا عمل جاری
رنگ روڑ پر ٹول پلازہ اور عوام کی رہنمائی کے لیے خراب سائن بورڈ کی جگہ نئے بورڈز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے

لاہور(کھو ج نیوز)صوبائی وزیر کی ہدایت پررنگ روڑ پر پیچ ورک اور سائن بورڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔صوبائ وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رنگ روڑ اتھارئی اور سی اینڈ ڈیبلیو کو رنگ روڑ پر پیچ ورک کرنے کی ہدایت کی تھی ۔عملے کی جانب سے رنگ روڑ پر پیچ ورک کے کام کو مکمل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ رنگ روڑ پر ٹول پلازہ اور عوام کی رہنمائی کے لیے خراب سائن بورڈ کی جگہ نئے بورڈز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیچ ورک اور سائن بورڈ کی تنصیب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں سی اینڈ ڈیبلیو کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کا شاہراہوں سے فوری نکاس کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مری میں بارشی موسم میں شاہرائوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔



