سوشل ایشوز
پنجاب میں پرانے ہیلتھ سنٹرز کو نئی کلینک میں بدل دیا
پنجاب کے دوردراز کے 750 مراکز صحت کو مریم نواز کلینک میں بدل دیا

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پرانے مراکز صحت کی بحالی کا کام جاری ہے ۔خستہ حال دروازے،ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور بوسیدہ عمارتیں جدید ترین مریم نوازشریف ہیلتھ کلینک میں بدل گئیں ۔پنجاب کے دوردراز کے 750 مراکز صحت کو مریم نواز کلینک میں بدل دیا۔سٹیٹ آف آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک کا انتظام بھی ینگ ڈاکٹرز کے سپرد کردیا گیا۔
سرگودھا کے علاقے پھلرواں ،ملتان کے نواحی قاسم بیلہ،وہاڑی کے نواحی گاؤں 87ڈبلیو بی ، اٹک کے علاقے باہتر، گجرات اورسیالکوٹ ،بھکر کے علاقے ڈگررہتاس ،وہاڑی کے علاقے اڈہ موچیاں اس کے علاوہ خانیوال کے پرانے مراکز صحت بھی نئے مریم نوازہیلتھ کلینک میں بدل دیے گئے ۔