سوشل ایشوز

ایل ڈی اے کا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن ،کتنی املاک سربمہرکی گئیں؟

ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروئیاں کیں ہیں جس میں57املاک سربمہر

لاہور(کھوج نیوز)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے ۔ترجمان ایل ڈی کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروئیاں کیں ہیں جس میں57املاک سربمہر۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار،گجرپورہ میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار میں ریکوری آپریشن کے دوران38املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 19املاک سربمہر کر دیں۔

سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،شادی ہال، ریستورانٹس، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button