سوشل ایشوز

گرمیوں میں اسکولوں کے نئے اوقات کارجاری

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (کھوج نیوز )محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔سنگل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے اسکول ساڑھے7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سیکنڈ شفٹ والے اسکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ کو یہ اسکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button