سوشل ایشوز

سونے کی قیمت میں کمی،نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی(کھوج نیوز)تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزا روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے کا ہو گیاہے ۔

22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 1572 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 922 روپے پر آ گئی ۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 ہزار 10 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔

آج پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ، قیمت 3 ہزار 170 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button