سوشل ایشوز

پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد’ دکاندار پریشان

پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد 'پلاسٹک بیگ میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ شامل 'اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر بھی پابندی ہوگی

کراچی (کھوج نیوز) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پلاسٹ بیگز پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد صوبے بھر کے دکاندار پریشان ہو کر رہ گئے ہیں جس سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سندھ کابینہ نے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ پلاسٹک بیگ میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ شامل ہیں۔ اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئرکراچی کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری بھی دے دی۔ طلبا کو 20 فیصد گریس مارکس کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق کابینہ نے سندھ ہیبیچوئل افنڈرز مانیٹرنگ رولز 2025 کی منظوری بھی دے دی۔ ترجمان کے مطابق سندھ ہیبیچوئل افنڈرز مانیٹرنگ ایکٹ 2023 میں منظور ہوچکا ہے، اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو بریسلیٹ پہنایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button