سوشل ایشوز

رجسٹریشن برانچوں میں کرپشن کی ریس، اعلیٰ افسران کا کمال، سیٹوں پر جعلی سب رجسٹرار تعینات

داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار شیخ وسیم جی اے ون عزیز میر کے چہتے اور قریبی رشتے دار وسیم بٹ کو اپنی سیٹ سونپ کر خود عیاشیوں میں مصروف رہنے لگے

لاہور(راشد سعید سے) صوبائی دارالحکومت میں قائم رجسٹریشن برانچوں کرپشن کی ریس لگ گئی، اعلیٰ افسران سیٹوں سے غائب، چہتے کو کرسی سونپ کر خود باہر عیاشیوں میں مصروف ہو گئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قائم رجسٹریشن برانچوں میں کرپشن کی ریس لگی ہوئی ہے اس ریس میں سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹائون شیخ وسیم نے سب پر سبقت حاصل کر لی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹائون شیخ وسیم خود عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے اپنی سیٹ پر جی اے ون عزیز میر کے قریبی رشتہ دار اور ان کی آنکھ کے تارے وسیم بٹ کو جعلی سب رجسٹرار بنا کر اپنی سیٹ پر بیٹھایا ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈیئے وسیم بٹ کی کرپشن کا انداز سب سے انوکھا ہے یہ روزانہ کی بنیاد پر بیان اور وثیقہ رجسٹرڈ کے لئے بھاری رشوت وصول کر تا ہے جس کے بعد سب رجسٹرار شیخ وسیم کو گرین سگنل دیا جاتا ہے کہ پیسے مل چکے ہیں اب اس کاغذ یعنی بیعہ نامہ وغیرہ کے بیان لے کر رجسٹری پاس کر دیں جس کے بعد سب رجسٹرار رجسٹری پاس کر دیتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جعلی سب رجسٹرار وسیم بٹ وثیقہ نویسوں کے دفتروں میں جا کر کاغذات واپس کر کے مزید رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اور رشوت نہ دینے پر ان کو بلیک میل بھی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button