سوشل ایشوز

وزارتِ صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا

وزارتِ صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز)وزارتِ صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا۔ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔وزیرصحت مصطفی کمال نے وفاق کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفط ہے۔

مصطفی کمال نے نے کہا کہ تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے جنیوا اور قطر کے طے شدہ سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارہ صحت میں ایمرجنسی کوئیک رسپانس سینٹر قائم کردیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button