سوشل ایشوز

پانی کا بحران سنگین، وزیراعلی کے احکامات کے باوجود فراہمی بحال نہ ہو سکی

جامعہ کراچی سے گزرنے والی 84 انچ کی مرکزی پائپ لائن کی مرمت سات دن پہلے مکمل ہوئی، مگر پانی کی فراہمی تاحال معطل ہے

کراچی (کھوج نیوز)شہر قائد پانی کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ جامعہ کراچی سے گزرنے والی 84 انچ کی مرکزی پائپ لائن کی مرمت سات دن پہلے مکمل ہوئی، مگر پانی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے 9 مئی کو واٹر بورڈ کو فوری بحالی کا حکم دیا، مگر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، گلستان جوہر، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں شہری پرائیویٹ ٹینکروں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ میں انتظامی بحران اور ایم ڈی ظفر پلیجو کی مبینہ بدانتظامی نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ اگر فوری اقدام نہ ہوا تو شہر کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button