سوشل ایشوز

اندھیر نگری چوپٹ راج، جعلی سب رجسٹرار وسیم بٹ افسران کی آنکھ کا تارا’ درخواست دینے والے سائلین کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں

جعلی سب رجسٹرار کے خلاف درخواست دینے پر مجھے ناصرف جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں بلکہ یہ بلاخوف کہتا پھرتا ہے کہ تم نے جو کرنا ہے کر لو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: مہر عثمان جہانگیر

لاہور(راشد سعید سے ) اندھیر نگری چوپٹ راج ، متعدد درخواستیں بھی جعلی سب رجسٹرار کو ٹھس سے مس نہ کر سکیں، چمک والی سیٹ پر تعینات جعلی سب رجسٹرار افسران کی آنکھ کا تارا بن گیا ، درخواستیں دینے والے سائلین کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینا اور رجسٹری کروانے کیلئے آنے والے سائلین سے منہ مانگے پیسے مانگنا معمول بن گیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قائم رجسٹریشن برانچوں میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا دور دورہ ہے ہر طرف کرپشن کی دوڑ لگی ہوئی ہے جبکہ ان رجسٹریشن برانچوں میں سے داتا گنج بخش ٹائون کی رجسٹریشن برانچ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار شیخ وسیم نے اپنی چمک والی سیٹ جعلی سب رجسٹرار وسیم بٹ کو ٹھیکے پر دی ہوئی ہے اور خود عیاشیوں میں مصروف ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار شیخ وسیم نے پرائیویٹ جعلی سب رجسٹرار وسیم بٹ کو تعینات کیا ہوا ہے جو کہ برانچ میں آنے والے سائلین اور وثیقہ نویسوں سے روبرو ہو کر سب رجسٹرار کی زیر سرپرستی میں ڈائریکٹ رشوت وصول کرتا ہے اور رشوت نہ دینے والے سائلین کا غذات پر بلاوجہ اعتراضات لگا کر واپس کر دیتا ہے جبکہ آف ٹائم میں جعلی سب رجسٹرار کے پرائیویٹ آفس جا کر تمام سرکاری کاغذات کی پاسنگ وغیرہ ہوتی ہے جس کے بعد ان کاغذات کو ہوم ڈلیوری کروا دیا جاتا ہے اور کسی بھی وثیقہ نویس کو آفس آنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہونے دیتا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جعلی سب رجسٹرار وسیم بٹ عام سائلین کو نا صرف ذلیل و خوار کرتا ہے بلکہ ان سے بھاری رشوت بھی مانگتا ہے ۔ سائل مہر عثمان جہانگیر نے کھوج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے اس جعلی سب رجسٹرار کے خلاف درخواست دی تو یہ مجھے ناصرف جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ بلاخوف کہتا ہے کہ تم نے جو کرنا ہے کر لو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

لاہور(کھوج نیوز) نمائندہ کھوج نیوز نے جب جعلی سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹائون وسیم بٹ سے فون نمبر 0300-9416337 پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button