رواں سال بارشیں کتنی ہو گئیں ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے

لاہور(کھوج نیوز)ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کے بارے میں ایک ماہ پہلے بتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کے باعث سیلاب آسکتا ہے،کے پی اورگلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں قدرے کم بارش ہوگی،ملک کے شمالی علاقوں یں گلاف ایونٹ زیادہ ہوسکتے ہیں۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارشیں اوردرجہ حرارت زائد ہونے سے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے،اسٹیک ہولڈرز اپنی تیاری مکمل رکھیں،گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے سے درجہ حرارت گرسکتے ہیں،موسلادھاربارشوں سے سندھ، پنجاب،آزاد کشمیرمیں سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی کے پی،سندھ کے نشیبی علاقوں کیرہائشی زیادہ خیال رکھیں،بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم کو فائدہ ہوگا،ان بارشوں سے زراعت کو بھی فائدہ ہوگا۔



