سوشل ایشوز
چھٹیوں کے باوجود اسکول کھلنے رکھنے پر انتظامیہ کی بڑی کارروائی
چھٹیوں کے باوجود اسکول کھلنے رکھنے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے

راولپنڈی(کھوج نیوز)چھٹیوں کے باوجود اسکول کھلنے رکھنے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج بھی کرلیا گیا۔
واہ کینٹ میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی پالیسی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 5 تعلیمی ادارے سیل اور ایف ائی آر درج کرلی گئی، اسکولوں کی چھٹیوں کے باوجود ان اداروں میں باقاعدہ کلاسز جاری تھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔