سوشل ایشوز

سی سی ڈی کی کارروائیاں، درجنوں ملزم پار

پولیس مقابلے لاہور ، قصور ، گوجرہ اور شیخوپورہ میں کیے گئے' ایک ہی دن میں 4مبینہ مقابلوں میں 6ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا ہے: سی سی ڈی کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک ہی دن میں 4مبینہ پولیس مقابلے کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو پار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے لاہور ، قصور ، گوجرہ اور شیخوپورہ میں کیے گئے، قصور بائی پاس پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک دونوں ڈاکو50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 3 مشکوک افراد کو ناکے پر روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی ، اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ مزید برآں شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ گوجرہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے،گرفتار ملزمان قتل، ڈاکے، راہزنی اور بھتے سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button