سوشل ایشوز
واہ جی واہ… بینظیر انکم سپورٹ سے گریڈ 18کے افسران کی بیگمات بھی مستفید

میر پور خاص (کھوج نیوز) واہ جی واہ ……… کمال ہوگیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے گریڈ 18کے افسران کی بیگمات بھی مستفید ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جاری کی گئی فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کردیں گے۔ ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی ہے۔