سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟
سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 1971روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام تر اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 3345 ڈالر فی اونس ہے۔