سوشل ایشوز

مون سون بارشوں کے دوران کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

26 جون سے 14 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے: سرکاری اعدادو شمار

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ اس حوالے سے سرکاری اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران 111 افراد جاں بحق ہوئے۔ اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔ دوسری جانب پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے دوران مون سون بارشوں کے باعث اب تک 44 افراد جاں بحق اور 134 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک رواں سال مون سون بارشوں کے دوران صوبیمیں بوسیدہ مکانات گرنے سے27 ، آسمانی بجلی گرنے سے5 ،کرنٹ لگنے سے 4 اور نہاتے ہوئے ڈوب کر 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button