سوشل ایشوز
شاہدرہ ٹائون میں موٹر سائیکل سوار گڑھے میں کیسے گرا؟ فوٹیج سامنے آگئی
شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے, واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹائون میں موٹر سائیکل سوار گڑھے میں کیسے گرا؟ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا۔ شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو باہر نکالا اور ڈوبنے سے بچا لیا۔