سوشل ایشوز

مون سون بارشوں سے کتنی اموات ہوئی؟ تشویشناک رپورٹ

پنجاب بھر میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوئے جبکہ حالیہ بارشوں سے سب سیزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر میں 25جون سے اب تک مون سون بارشوں سے کتنا نقصان ہوا اور کتنی اموات ہوئی؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 جون سے اب تک پنجاب بھر میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوئے جب کہ حالیہ بارشوں سے سب سیزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 15،شیخوپورہ میں 11 ، راولپنڈی میں 10،اوکاڑہ میں 8 ،بہاولنگر میں 7 اموات ہوئیں جب کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق25 جون سے اب تک 351 بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات ہوئے اور زیادہ تر اموات بوسیدہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں، کرنٹ لگنے کے 22 واقعات اور 61 ٹریفک حادثات بھی ہوئیجب کہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور35متفرق حادثات ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریبا 1000 سے زائد شہریوں کومحفوظ مقامات پرپہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

عرفان علی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاڈ برسٹ کیباعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا۔ ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button