سوشل ایشوز
گلستان جوہر میں 43رہائشی عمارتیں خطرناک قرار’ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
43 رہائشی عمارتیں گلستان جوہرکے مختلف بلاکس میں واقع ہیں اور ان عمارتوں میں سینکڑوں فلیٹس اور ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ سمیت مقیم ہیں

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 43رہائشی عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئی ہیں جس کے بعد وہاں پر مقیم شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خطرناک قرار دیئے گئے 43 رہائشی عمارتیں گلستان جوہرکے مختلف بلاکس میں واقع ہیں اور ان عمارتوں میں سینکڑوں فلیٹس اور ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ سمیت مقیم ہیں۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) حسن بخشی نے معاملے پر عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان عمارتوں کی تکنیکی سروے رپورٹ آباد کو فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمارتوں کی فنی جانچ مخصوص ٹولز کے ذریعے کی جاتی ہے، محض ظاہری اندازے پر انحصار درست نہیں ہو سکتا۔