سوشل ایشوز

سوشل میڈیا کو سینسر ہونا چاہیے یا نہیں؟ گیلپ سروے رپورٹ جاری

75 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کو معاشرے کے لیے نقصان دہ قرار دیا، اتنے ہی افراد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے عام شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) سوشل میڈیا کو سینسر ہونا چاہیے یا نہیں؟ اس حوالے سے خیبرپختونخوا میں کیے جانے والے گیلپ سروے میں کی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گیلپ سروے میں بتایاگیا ہے کہ 75 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کو معاشرے کے لیے نقصان دہ قرار دیا، اتنے ہی افراد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے عام شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 74 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کو ناقابل اعتبار قرار دیا۔ گیلپ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 47 فیصد شہری وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے فیصلے کو درست سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button