سوشل ایشوز
خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری
ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایک مشتبہ قاتل گرفتار ہوچکا ہے، قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان (کھوج نیو) بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے لئے ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھاکہ ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایک مشتبہ قاتل گرفتار ہوچکا ہے، قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیا تھا اور بلوچستان پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ویڈیو میں مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے اور واقعہ عید سے چند دن قبل کا ہے۔