سوشل ایشوز
نادرا کا شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان مگر کونسی؟
پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائیگا' فیز ون میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے مگر کونسی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔