سوشل ایشوز

پنجاب بھر کے پارکس میں نیا قانون لاگو

ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس ' پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس، تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر کے پارکس میں نیا قانون لاگو کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے لاگو کیا گیا قانون کونسا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس، تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر سگریٹ کی فروخت بھی ممنوع قرار دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں مختلف مقامات پر نو اسموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی، پارک میں موجود عملہ اور اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ تمام پی ایچ ایز10 دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button