سوشل ایشوز

میٹروبس اور اورنج لائن کے بعد الیکٹرک ٹرین کا بھی آغاز

مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک سفر کر کے آر ٹی ایس کی پرفارمنس چیک کی' گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں جلد یہ ٹرین چلائی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے بعد اب الیکٹرک ٹرین ”سپر انانومس ریپڈٹرانزٹ” کا بھی آغاز کر دیا گیا جو شہریوں کے لئے بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک سفر کر کے آر ٹی ایس کی پرفارمنس چیک کی۔ اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازکا کہنا تھا ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آ رہی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ایس آر ٹی میں 3 بوگیاں لگائی گئی ہیں جن میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، ٹرین ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button