سوشل ایشوز

موجودہ حکومت کی کارکردگی کیسی ہے؟ گیلپ سروے رپورٹ

سروے میں ملکی کاروبار ی صورتحال پر تاجروں کا اعتما د بھی بڑھا، 61 فیصد تاجروں نے کاروباری صورتحال کو اچھا جبکہ39 فیصد نے کاروبار میں مشکلات کا شکوہ کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) موجودہ حکومت کی کارکردگی کیسی ہے؟ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی سے بہتر ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے گیلپ سروے رپورٹ میں واضح کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 46 فیصد نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہتر قرار دیا البتہ34 فیصد نے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ سروے میں ملکی کاروبار ی صورتحال پر تاجروں کا اعتما د بھی بڑھا، 61 فیصد تاجروں نے کاروباری صورتحال کو اچھا جبکہ39 فیصد نے کاروبار میں مشکلات کا شکوہ کیا۔ سروے میں مستقبل میں کاروبار میں بہتری کیلئے بھی61 فیصد تاجر پرامید نظر آئے البتہ39 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ ملکی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنیوالے تاجروں کی شرح میں بھی11 فیصد کی واضح کمی آئی۔ 51 فیصد نے ملک سمت کو غلط جبکہ 49 فیصد نے درست کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button