سوشل ایشوز

بچوں کی موجیں، تعلیمی اداروں میں حیران کن پابندی عائد

اسلام آباد(کھوج نیوز) تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کی بعد بچے خوشی سے جھوم اٹھے ہیں یہ فیصلہ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزائیں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مراسلے میں سیکشن 3(2) کے تحت جسمانی سزا دینا قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دی گئی ہے جب کہ تنبیہ بھی کی گئی ہیکہ خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ایف ڈی ای اور وزارت تعلیم کے بارہا احکامات کے باوجود تشویشناک رپورٹس سامنے آئی ہیں، شہری اور دیہی علاقوں کے کچھ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سزا دینے کے واقعات ہوئے۔ ایف ڈی ای کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کو فعال ایکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، اداروں میں ایکشن کمیٹیوں کی تفصیلات کے بینرز نمایاں طور پر لگائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button