سوشل ایشوز

جلالپور پیر والا کی درجنوں بستیاں تاحال زیر آب

ملتان (کھوج نیوز) ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کی درجنوں بستیاں تاحال زیر آب ہیں ، ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نا ہونے کے باعث سیلاب متاثرین شدید پریشان کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔

سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 18ویں روز بھی بند ہے، پانی میں کمی کے بعد بحالی کا آپریشن شروع ہوگا۔ ملتان میں قاسم بیلا کے قریب موضع ہمروٹ بھی زیرِ آب آگئی، سیلابی پانی کے باعث علاقے میں بخار اور جلدی امراض پھیلنے لگے ۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر سیلاب دم توڑ گیا، سیلاب درمیانے درجے سے نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا جہاں بہا کم ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک رہ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button