سوشل ایشوز
سونے کی اونچی اڑان، مزید کتنی قیمت بڑھی؟

کراچی (کھوج نیوز) سونے کی اونچی اڑان ، مزید کتنی قیمت بڑھی؟ اس حوالے سے آل پاکستان فرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمار جاری کر کے عوام کو مزید پریشان میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کابھا ؤ2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 9ہزار 878 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی1801 روپے بڑھ کر 3لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہوگئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 3886 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب ایک ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں12178 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ہفتے میں 10 گرام سو نا10441 روپے مہنگا ہوا ہے۔ مزید برآں عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ ایک ہفتے میں 127 ڈالر بڑھا ہے۔