سوشل ایشوز

آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہری لٹنے پر مجبور

ملتان (کھوج نیوز) ملتان میں آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہری لٹنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری طرف این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملتان بوسن روڈپر قائم نجی اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان جعلی ادارے نیچرل لائف اسکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے نام سے آن لائن جابز اور ٹریننگ کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے، کارروائی کے دوران مرکزی ملزم عبدالغفار سمیت 8 افراد گرفتار ہوئے جن میں نثار احمد، معاویہ، حذیفہ تنویر، حماد حسن، اسد سلیم، خالد اور زین عباس شامل ہیں۔ ملزمان نے فیس کے بہانے لاکھوں روپے بٹورے اور چھاپے کے دوران متعدد موبائل فونز، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مالی ریکارڈ برآمد کیے گئے جبکہ واٹس ایپ اور ٹیلیگرام گروپس سے جعلسازی اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی حاصل ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button