سوشل ایشوز
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا جس میں تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے ان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہو گا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔5 بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔