سوشل ایشوز

شہریوں کا ہائیکورٹ سے رجوع، سندھ حکومت کیلئے کڑا امتحان

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کے شہریوں نے کراچی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس کے بعد سندھ حکومت کیلئے کڑا امتحان شروع ہوگیا ہے، شہری ہائیکورٹ کیوں گئے؟ خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہری جوہر عباس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں5 ہزار روپے ہے۔ درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button