سوشل ایشوز

سونا غریبوں کی پہنچ سے دور، دولت مند بھی بلبلا اٹھے

کراچی (کھوج نیوز) سونے کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہونے کے باعث غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے جبکہ ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دولت مند شہری بھی بلبلا اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ73 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 4لاکھ5 ہزار831 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا ؤ5 ڈالر اضافے سے 4510 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button