ہوشیار خبردار… ٹریفک قوانین کی پاسدادی نہیں تو جرمانہ یا جیل یاترا

لاہور(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ……… پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری لازمی قرار دے دی گئی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں تو جرمانہ یا جیل یاترا پر روانہ ہونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے اہداف اور مجموعی پولیسنگ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام کے موثر نفاذ کے لیے کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راو عبد الکریم، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکار سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ہیلمٹ، ون وے، اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔



