سوشل ایشوز

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی نا اہلی، پھپھڑوں کی بجائے جگر کی بائیوپسی کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مشہور اور بڑے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی نا اہلی ، پھپھڑوں کی بجائے جگر کی بائیوپسی کر دی جس کے بعد خاتون مریضہ جاں بحق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ غلط پروسیجرکے بعد ڈڈھیال کی مریضہ عابدہ پروین جاں بحق ہوئیں جن کے لواحقین نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دے دی ہے۔ درخواست کے مطابق مریضہ کو 9 دسمبرکو پمز اسپتال کے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ میں لایا گیا، ایچ اوڈی پلمونولوجی ڈاکٹر محمد اسرار نے پھیپھڑوں کی بائیوپسی کافیصلہ کیا، 16 دسمبر کو پمز اسپتال میں لنگز بائیوپسی کی گئی، بائیوپسی کے چندگھنٹے بعد مریضہ دم توڑگئیں۔

لواحقین کے مطابق نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں پتہ چلا کہ پھیپھڑوں کے بجائے جگر کا ٹشونکالا گیا تھا۔ لواحقین نیایچ او ڈی ڈاکٹراسرار، ڈاکٹرہارون اشرف اور دیگر عملے کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ لواحقین نے درخواست کے ساتھ پمزاسپتال کی سلپس اور لیبارٹری رپورٹس بھی جمع کرائی ہیں۔ درخواست ملنے پر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button