سوشل ایشوز
تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) صوبے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد تعلیمی اداروں میں مزید تعطیلات کی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں لیکن اب اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے صوبے میں سردی کی شدت بڑھنے کے باوجود تعلیمی ادارے مقرر تاریخ پر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس سلسلے میں زیر گردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب میں سکول اور کالج انشا اللہ 12 جنوری کو کھلیں گے، براہ مہربانی جھوٹی خبروں سے پرہیز کریں۔



