سوشل ایشوز
تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید کتنی توسیع ہوئی؟

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید کتنی توسیع کی گئی؟ اس حوالے سے وزارت تعلیم پنجاب کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن سامنے آگیا ہے جو حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت تعلیم پنجاب نے کہا ہیکہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔ ترجمان کے مطابق پجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھادی گئی ہیں اور یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کیے گئے عوامی سرویمیں تقریبا 87 فیصدافراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی اور تقریبا 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔



