سوشل ایشوز

بھاٹی گیٹ واقعہ، سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی ہے ‘ بچی کی لاش کہاں سے ملی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایاہے کہ سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی ردا فاطمہ کی لاش آؤٹ فال روڈ کی سیوریج لائن سے ملی ۔ علاوہ ازیں اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو6:47 پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھاگیا اور تینوں رات 7:22 پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق 7:30 بجے تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب جاتے دکھائی دیئے اور پھر 7:32 پر ریسکیو 1122 کو خاتون اور بچی کے گرنے کی کال آئی جس کے بعد ریسکیو اہلکار 4 منٹ میں پہنچ گئے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ خاتون کی ساس کو وہاں شور مچا کر لوگوں کو بلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button