سوشل ایشوز
گندم کی قلت، ایک کلو آٹا کی قیمت کتنی ہوگئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث ایک کلو آٹا کی نئی قیمت کتنی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد ملک بھر کے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث ایک کلو آٹا 145روپے کا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اندورن صوبہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے تجاوزکرگئی ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کا اسٹاک موجود نہیں ہے، پنجاب اور سندھ سے گندم لانے پر پابندی ہے، نئی فصل آنے تک صوبے کے شہریوں کو مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑے گا۔



