سوشل ایشوز
سی سی ڈی کا خوف ختم، ڈاکو سرعام دندنانے لگے، شہری سے کروڑوں لوٹ کر رفو چکر

لاہور(کھوج نیوز) سی سی ڈی کا خوف ختم، ڈاکو سرعام دندنانے لگے، شہری سے کروڑوں لوٹ کر رفو چکر جبکہ شہری فائرنگ سے زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ شہری چاندی فروخت کرکے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے مزاحمت کی۔ پولیس نے بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور 2 کروڑ سے زائد رقم لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی نے بتایا کہ وہ 2022تولے چاندی فروخت کر کے آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ مدعی کے مطابق ڈاکو 2 بیگ میں رکھے 2کروڑ 17لاکھ 55 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے، دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے باعث اس کے ہاتھ اور ٹانگ پرگولی لگی۔



