سوشل ایشوز

پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10فیصد کیسے ہیں؟گیلپ سروے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10فیصد لوگ کیسے ہیں؟ اس حوالے سے گیلپ پاکستان سروے کی رپورٹ نے چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے تاہم پاکستان میں 18 سال سے قبل شادی اب بھی ایک عام رجحان ہے، البتہ وقت کے ساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں تقریباً 10 فیصد افراد شادی شدہ ہیں، یہ شرح پاکستان میں تقریبا 20 لاکھ شادی شدہ افراد کے برابر بنتی ہے۔ کم عمر شادی شدہ افراد کی شرح بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے، اسی طرح سابق فاٹا اور سندھ کے کئی اضلاع میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے جب کہ اسلام آباد اور پنجاب میں یہ شرح کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button