لیسکو کمپنی نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے، یہ خوشخبری کونسی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو میں نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی بلنگ پالیسی نافذ کی گئی ہے جس میں صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی، نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی کی جائے۔ لیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی اور منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد ہوگی جب کہ اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائیگا۔



