نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کر کے ظم کے پہاڑ توڑ ڈالے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں؟ یہ فکسڈ چارجز کتنے لاگو کیے گئے؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لگائے گئے ہیں، اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔ نیپرا فیصلے کے مطابق ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈگھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائدکیے گئے ہیں۔
100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ نیپرا فیصلے کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپے کردیے گئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیے گئے ہیں۔



